بلوچ وومن فورم کیچ کی آرگنائزنگ باڈی اجلاس منقعد صابرہ بلوچ  آرگنائزر اور حوا بلوچ  ڈپٹی آرگنائزر منتخب

بلوچ وومن فورم کیچ کی جنرل باڈی کا اجلاس مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہمانِ خاص مرکزی سینٹرل کمیٹی کی رکن شہناز بلوچ موجود تھیں۔ اجلاس کے ایجنڈے میں مرکزی سرکولر، تنظیم کاری، علاقائی اور عالمی سیاسی صورت حال اور آئندہ لائحہ عمل شامل تھے۔

اجلاس میں بنیادی نکات پر گفتگو اور نشستوں کا انعقاد کیا گیا اور مرکزی سرکولر کے تحت بات چیت کی گئی۔
مرکزی ذمہ داروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ خواتین کو بلوچ نیشنلزم کی بنیاد پر ایک کرنے اور بلوچ وومن فورم کے ذریعے منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں بدلتی ہوئی صورت حال کے مطابق ہر قسم کے ظلم اور ستم کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار کرنا ہوگا۔

مرکزی ذمہ داران نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد فیمنزم کے بنیادی ڈھانچے پر نہیں بلکہ خالص بلوچ نیشنلزم کی بنیاد پر ہے۔ آج بلوچ مرد اور خواتین یکساں طور پر مضبوط نظریے کے مطابق کام کر رہے ہیں اور ہر قسم کے ظلم کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں سیاسی تحریکوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جہاں خواتین نے مردوں کی صفوں میں راستہ بنایا ہے، لیڈنگ پوزیشنز حاصل کی ہیں اور اپنی آواز بلند کر رہی ہیں، جیسا کہ ہندوستان میں برطانیہ کے قبضے کے دوران بھی ہوا تھا۔ اس دور میں بھی عورتوں نے مختلف کردار ادا کیے تھے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ہماری جدوجہد کی روایات متنوع ہیں اور اس میں خواتین کی کثیر تعداد شامل ہے۔ ہر ایک کو اپنی آواز بلند کرنی چاہیے اور بصیرت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں بھی عوامی بیداری کے لیے اپنے حقوق کی جدوجہد ضروری ہے۔

خطاب میں کہا گیا کہ کیچ، جو کہ غلام محمد، کمبر اور کریمہ کا علاقہ ہے، نے ہر دور میں بلوچ قوم کو سیاسی رہنما فراہم کیے ہیں جنہوں نے اپنی قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا اور مزاحمت کی علامت بن گئے۔

مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ بلوچ وومن فورم کی ذمہ داری ہے کہ بلوچ خواتین کی سیاسی تربیت پر کام کرے تاکہ ان میں قومی بیداری پیدا ہو اور وہ قومی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اجلاس کے آخر میں آئندہ لائحہ عمل کے تحت بلوچ وومن فورم کیچ کی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی جس میں صابرہ بلوچ آرگنائزر اور حوا بلوچ ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئیں، جبکہ ماہ گنج بلوچ، گلشن بلوچ اور بسما بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرز منتخب ہوئے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سبی اور ڈھاڈر میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی آر جی

پیر اپریل 28 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 27 اپریل کو سبی شہر  میں سبی لئیو اسٹاک ڈپٹی ڈائریکٹر کے آفس کے قریب پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا اور اسی رات کچھی کے تحصیل ڈھاڈر  میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ