
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ چوبیس اپریل کو رات 11:40 بجے، بی ایل ایف کے سرمچاروں نے خضدار، وڈھ میں لوئی اور گڈیارو کے درمیان بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں ملوث قیمتی معدنیات سے لوڈ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا تاہم ڈرائیوروں کو بلوچ ہونے کی وجہ سے رہا کردیا۔
انہوں کہا کہ بلوچ ساحل اور وسائل کی لوٹ مار اور استحصال میں معاونت کیلئے پاکستانی فوج نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نام نہاد امن فورس کے نام پر مسلح جتھے بناتی رہی ہے تاکہ وہ ان وسائل سے پنجاب کو خوشحال اور بلوچ قوم کو کنگال کرسکے۔ فوج ان مسلح گروہوں کو مقامی لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور بلوچ تحریک آزادی کے خلاف استعمال کرتی رہی ہے۔
ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ قابض ریاست کی رِٹ کو برقرار رکھنے اور بلوچ سرمچاروں کے خلاف جرائم پیشہ افراد کو منظم، مسلح اور متحرک کرنے کے لیے نال میں سردار اسلم بزنجو کے صاحبزادے شاہ میر بزنجو کی قیادت میں حال ہی میں ایک ایسی ہی نام نہاد امن فورس تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ذمہ دار قومی تنظیم کے ناطے ہم میڈیا کے ذریعے اس نام نہاد امن فورس کے عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ فوج اور مقامی مافیہ کے ہاتھوں میں کھیلنے سے گریز کریں اور اگر وہ کسی عام بلوچ یا سرمچاروں کے خلاف کسی بھی سرگرمی میں ملوث پائے گئے تو انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف وڈھ میں بلوچ معدنیات کی لوٹ مار میں ملوث گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور تمام گاڑی مالکان کو مطلع کرتی ہے کہ وہ اس استحصالی پروگرام کا حصہ نہ بنیں۔