قلات: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں خواتین و بچے سمیت 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

قلات کے دیہی علاقے امیری کے مقام کبوتو میں سڑک کنارے نصب بم (آئی ای ڈی) دھماکے سے دو خواتین، ایک بچہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما مولانا عبداللہ نیچاری سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب متاثرہ افراد کی گاڑی کبوتو کے مقام سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زامران، کولواہ اور قلات میں قابض فوج کے 7 اہلکار ہلاک، بی ایل اے

جمعرات اپریل 24 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بین میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران، کولواہ اور قلات میں تین مختلف حملوں کے ذریعے قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی اور براہِ راست مسلح کارروائیاں شامل تھیں، جبکہ بعض […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ