سوراب، صحبت پور، نصیر آباد، سبی اور کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملے

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پاکستانی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں متعدد مقامات پر فورسز اور پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گدر میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، حملہ آور کچھ کھنٹوں کی جھڑپ کے بعد کیمپ کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم تاحال جانی نقصان کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اسی طرح، ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں رات تقریباً 9 بجے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں کافی دیر تک سنی گئیں۔

دوسری جانب، صحبت پور کے علاقے لوہی اور نصیر آباد کے علاقے ساسولی میں قائم پولیس چیک پوسٹوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ سبی کے علاقے دوسا لاشاری میں مسلح افراد نے مین شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ناکہ بندی کیے رکھی، تاہم اس دوران کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان بھر میں آپریشن بام کا آغاز، بام بلوچ قوم جنگ آزادی میں نئی صبح کا آغاز ہے۔ بی ایل ایف

جمعرات جولائی 10 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ساحل بلوچ سے لے کر کوہ سلیمان تک بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے آپریشن بام کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس دوران  دشمن پر مربوط اور مختلف نوعیت کے حملے کیے  جا رہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ