جرمنی: بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے مظالم کے خلاف بی آر پی کا احتجاجی مظاہرہ

بلوچ ریپبلکن پارٹی (بی آر پی) کی جانب سے جرمنی کے شہر کوبلنز میں بلوچستان میں جاری پاکستانی فوج کے مظالم کے خلاف ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں شریک افراد نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، خاص طور پر جبری گمشدگیوں، جعلی انکاؤنٹرز اور فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی حراست میں ہلاکتوں کی شدید مذمت کی۔

بی آر پی کے کارکنوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مہذب دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی جبر و تشدد کا نوٹس لیں، اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور بلوچ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بارکھان: لاپتہ نوجوان صحافیآصف کریم بازیاب

اتوار اپریل 13 , 2025
بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی آصف کریم کھیتران آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ ان کی بازیابی کی تصدیق انھوں نے خود اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ آصف کریم کھیتران بارکھان پریس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ