
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر حملے اور شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ کئی علاقوں میں مسلح افراد کا کنٹرول برقرار ہے۔
نوشکی، بارکھان، کوئٹہ، حب، کیچ، آواران، خاران، قلات، مستونگ، صحبت پور، کچھی، سبی اور ڈیرہ بگٹی سمیت متعدد اضلاع میں مسلح افراد کو گشت کرتے اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرتے دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں چیکنگ کے دوران پانچ افراد کو ہلاک کیا گیا تھا، جبکہ مستونگ میں دو افراد کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔
تاحال کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔