تربت: لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا ایم 8 شاہراہ پر دھرنا

تربت کے علاقے بہمن سے لاپتہ کیے گئے تین نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف اہل خانہ نے جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر ایم 8 شاہراہ کو بلاک کر دیا۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نعمان رفیق، اسماعیل خیر محمد اور نعیم بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جس پر وہ دوبارہ احتجاج پر مجبور ہوگئے۔

یاد رہے کہ بہمن سے ایک ہی رات میں پاکستانی فورسز نے چھ نوجوان لاپتہ کیے گئے تھے، جن میں سے تین کو رہا کیا جا چکا ہے، جبکہ نعمان رفیق، اسماعیل خیر محمد اور نعیم بشیر تاحال لاپتہ ہیں۔ اہل خانہ نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: پریڈی تھانے کی پارکنگ میں ہینڈ گرنیڈ حملہ، 3 اہلکار زخمی

ہفتہ مارچ 1 , 2025
کراچی میں پریڈی تھانے کی پارکنگ میں ہینڈ گرنیڈ حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعدپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا ہے کہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ