بارکھان: گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی فورسز کی جانب زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 22 فروری کو شروع کیا گیا فوجی آپریشن تاحال جاری ہے۔

زرمبش کو علاقائی ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ بارکھان کے مختلف مقامات پر زمینی کارروائیوں سے متعدد خاندان متاثر ہوئے ہیں جن میں مرڈی واہ، بغاؤ تنگ کاریڑ، گلو شم، انار اور برگ شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی گئی ہے اور پہاڑوں میں رہنے والے چرواہوں کی پناہ گاہیں بھی جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔ آج بھی مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹر کا گشت جاری ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جھڑپ میں پاکستانی فورسز کے صوبیدار گل ولی سمیت کئی اہلکار زخمی و ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقے میں فورسز کی بھاری نفری سمیت ایمبولنسز کی آمد و رفت بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: کلان پل کی تعمیراتی سامان نذر آتش، کام بند

جمعہ فروری 28 , 2025
خاران: اطلاعات کے مطابق آج مسلح افراد نے ضلع خاران میں زیر تعمیر کلان پل کا کام زبردستی بند کروایا اور موقع پر موجود تمام تعمیراتی سامان کو نذر آتش کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم تاحال واقعے کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ