
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز کے ایک جعلی مقابلے میں قتل کیے گئے چار افراد میں سے دو کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، مقتولین کی شناخت حافظ محمد طاہر ولد حافظ محمد اکبر ہارونی اور زبیر ولد عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے، جو قلات کے علاقے گدر کے رہائشی تھے۔ دونوں افراد کو پاکستانی فورسز نے گزشتہ سال دسمبر میں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔
مزید یہ کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیگر دو مقتولین بھی جبری لاپتہ افراد ہو سکتے ہیں، تاہم ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔