تربت: ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے معمر شخص پر چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت (پیدارک) میں پاکستانی فوج کے تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک معمر شخص کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، 24 فروری کی صبح تقریباً پانچ بجے ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ میران عزیز نے پھلان نیک بخت نامی ضعیف العمر شخص پر اس وقت چاقو اور لاٹھیوں سے حملہ کیا جب وہ اپنے باغات کی طرف جا رہے تھے۔ بعدازاں زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق، مذکورہ معمر شخص کو پانچ دن قبل بھی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر بے عزت کیا تھا، جبکہ گزشتہ روز انہیں چاقو کے وار سے شدید زخمی کیا گیا۔

یاد رہے کہ پھلان نیک بخت اور ان کے خاندان کو مسلسل ڈیتھ اسکواڈ کے تشدد کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ، ان کے نواسے کو بھی پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کر رکھا ہے، جو تاحال لاپتہ ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شعبان: جعلی مقابلے میں قتل دو افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے

منگل فروری 25 , 2025
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز کے ایک جعلی مقابلے میں قتل کیے گئے چار افراد میں سے دو کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مقتولین کی شناخت حافظ محمد طاہر ولد حافظ محمد اکبر ہارونی اور زبیر ولد عبدالصمد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ