تربت مسلح افراد نے دکان میں گھس کر دو افراد کو قتل کردیا

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تربت کے علاقے اسٹار پلس میں کشیدہ کاری کی ایک دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ھلاک  ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک دکان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عدنان ولد طیب سکنہ بلیدہ اور نجیب اللہ ولد دلاور سکنہ خضدار نامی دو افراد  موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، اور شہریوں نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آواران: گزشتہ روز ڈیتھ اسکواڈ کارندوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے سرمچار سخی بخش سپرد خاک

ہفتہ فروری 22 , 2025
آواران میں گزشتہ روز ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ میں شہید ہونے والے سخی بخش کو آواران کے علاقے تیرتیج میں سپردِ گلزمین کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے آہوری کے رہائشی شہید سخی بخش ولد علی بخش کو آج شام تین بجے تیرتیج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ