نیشنل پارٹی رہنما اکرم دشتی و لالا رشید کے قافلے پر فائرنگ

کیچ امیدواروں پر فائرنگ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر لالہ رشید اور سنیٹر کہدہ اکرم دشتی کے قافلے پر فائرنگ کی۔

بتایا جارہا ہے کہ گولیاں گاڑی سامنے والی شیشے پر لگیں تاہم بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

آپ جانتے ہیں کہ بلوچستان کی آزادی پسند و قوم پرست پارٹیاں و مسلح تنظیمیں پاکستانی انتخابات کو مسترد کرتے رہے ہیں ، جبکہ حالیہ انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد سے آزادی پسند تنظیموں نے عوام کو الیکشن مہم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

اتوار کی شام خاران میں ایک امیدوار کے گھر پر بم حملہ کیا گیا ،اس کے علاوہ پچھلے دنوں تربت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی سابق سنیٹر اسلم بلیدی بھی ایک حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سبی اور مستونگ میں بم حملے 

پیر جنوری 22 , 2024
سبی مستونگ بم حملے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ