شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شال گوہر آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فائرنگ سے دودا خان عرف ٹکری نامی شخص ہلاک، تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے بتایا جاتا ہے۔

اس طرح مستونگ تحصیل دشت کے علاقے گونڈین کراس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تقریبا 20 سالہ نوجوان تنویر ولد نزیراحمد ساکن اسپلنجی حال شال ھلاک ہوگیا ،تاہم محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہے۔
علاوہ ازیں وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقے باڈڑی کراس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیر محمد گرگناڑی نامی شخص ھلاک جبکہ محمد پناہ دینارزی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ علاقے سے گزر رہے تھے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جا ری ہیں۔
دریں اثناء ضلع ہرنائی میں کھوسٹ کوئلہ کان حادثے کے بعد 43 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایک کانکن تاحال کان کے اندر پھنسہ ہوا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لیویز کنٹرول روم کے مطابق کھوسٹ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے دو کانکن کان کے اندر محصور ہو گئے تھے۔ امدادی کارروائی کے دوران ایک کانکن، عابد خان، کو چار گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا، تاہم دوسرا کانکن، گل عظیم، اب بھی زیر زمین پھنسا ہوا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں کانکن کو بحفاظت نکالنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں، تاہم گزرنے والے وقت کے ساتھ صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔ مقامی حکام اور امدادی ادارے کانکن کی بازیابی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔