کیچ اور خاران حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

شال ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ اور خاران میں عسکری تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او) پر دو مختلف مقامات پر حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انھوں نے کہاہے کہ تین فروری دن کے ایک بجے سرمچاروں نے ھوشاپ پرکوٹگ میں سی پیک لنک روڈ پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او) کے چار اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا، جس سے ایک اہلکار ہلاک تین زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تین فروری بروز سوموار شام سات بجے خاران کے علاقے سرگُردان کے قریب سی پیک لنک روڈ کے تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے تمام مشینریز کو نزر آتش کرکے ناکارہ بنا دیا۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک قابض دشمن اور اس کے تمام سامراجی منصوبوں کو نشانہ بناتی رہے گی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت اسکول ڈائریکٹر کا  کم سن بیٹا رشتہ دار سمیت لاپتہ ہوگئے

منگل فروری 4 , 2025
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت ، سیکنڈ ایئر کے 17 سالہ طالب علم کامل شریف ولد شریف ذاکر  اور ان کے قریبی رشتہ دار احسان سرور بدھ کی صبح 9 بجے سے لاپتہ ہیں۔ ان کے فون بھی صبح سے مسلسل بند آرہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ