بلوچ قوم پرستانہ سیاست میں تمپ کا تاریخی کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔چیئرمین بی ایس او

تمپ چیئرمین نے کریمہ بلوچ کی قبر پر حاضری دی

کیچ، چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر نے تنظیمی دورہ شیڈول کے تحت تمپ کا ایک دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے رکن کرم خان بلوچ،تربت زون کا جنرل سیکریٹری شے فراز،سہراب خالق، اویس بلوچ و دیگر تنظیمی ذمہ داران انکے ہمراہ تھے۔

چئیرمین نے شہیدبانک کریمہ بلوچ کی قبر پرحاضری دی

چئیرمین بی ایس او نے تمپ پہنچنے پر شہیدبانک کریمہ بلوچ کی آخری آرامگاہ جاکر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ چئیرمین بی ایس او نے تمپ ڈگری کالج کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں اساتزہ سے ملاقات کی۔

دورہ تمپ کے موقع پر چئیرمین بی ایس او نے سابق وائس چئیرمین بی ایس او نصیرجان گچکی سے بھی ملاقات کی۔

درایں اثناء چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر تمپ زون کی سینئرباڈی اجلاس کی صدارت کی۔ تمپ زون کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم پرستانہ سیاست میں تمپ کا تاریخی کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا،ماس پارٹی سیاست سے لیکر طلباء جدوجہد تک تمپ کا کلیدی کردار رہا ہے۔تمپ شہید بانک کریمہ سمیت ان نظریاتی شخصیات کا مسکن ہے جنھوں اپنی سیاسی کمٹمنٹ سےبلوچ قوم پرستانہ سیاست کی آبیاری کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ بلوچ طلباء سیاست کو بلوچ وطن کے ہر کونے تک پہنچایا جائے۔طلباء سیاست کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے سینئرباڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جاری موجودہ بلوچ تحریک نے واضح کردیا ہے کہ بلوچ قوم اب مذید جبر کی تسلسل کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گی۔پرامن تحریک کو کاؤنٹر کرنے اور ہمیشہ کی طرح بلوچوں کو انسانی حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مختلف حربے آزمائے جارہے ہیں۔ڈیتھ اسکواڈ کی صورت میں مسلحہ جھتوں کے ذریعے اسلام آباد دھرنے کے خلاف پروپگینڈہ کیا جارہا ہے۔

چئیرمین بی ایس او نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری پرامن تحریک کو بلوچ سمیت پاکستان کے تمام مظلوم اقوام کی حمایت ہے یہ تحریک بلوچستان میں جاری نسل کشی کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔ بلوچ طلباء عصرحاضر کی تقاضوں کو سمجھتے ہوئے عوامی موبلائزیشن کا حصہ بنیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ریکوڈک خفیہ معاہدے میں سعودی حکومت کی شراکت بداعتمادی کا باعث بن رہی ہےاین ڈی پی

منگل جنوری 16 , 2024
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی این ڈی پی مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ این ڈی پی کی جانب سے ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کے نقولات حاصل کرنے کے لیے دائر کردہ پیٹیشن ہائی کورٹ میں زیر التویٰ ہے جس کا تحریری فیصلہ اب تک نہیں ہو سکا ہے جبکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ