عدلیہ نے ریکوڈک معاہدے کو منظرءِ عام پر نہ لانے کے سرکاری موقف کے حمایت کر کے آئینی پٹیشن کو خارج کر دیا۔ این ڈی پی

این ڈی پی تحریک چلائیں گے

نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ریکوڈک معاہدے کو منظرءِ عام پر لانے کے لیئے ہائی کورٹ آف بلوچستان کوئٹہ میں ایک آئینی درخواست پارٹی کے جانب سے لگائی گئی تھی جو پچھلے دو سال سے چل رہا تھا۔ کل مورخہ18جنوری2024؁ء کو بالآخر اعلیٰ عدلیہ نے ریکوڈک معاہدے کو منظرءِ عام پر نہ لانے کے سرکاری موقف کے حمایت کر کے آئینی پٹیشن کو خارج کر دیا۔

عدالت وہ مقام ہے جہاں عوام تمام اداروں سے مایوس ہو کر انصاف کے لئے رجوع کرتے ہیں، لیکن جب عدالت ہی بنیادی حقوق سے منحرف فیصلے کرکے قانون کی بالادستی کو ختم کر دے، تو پھر عوام کہاں جائے۔ سابقہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جوادایس خواجہ کا واضح حکم نامہ 2013؁ء کا موجود ہے کہ عوام کے ٹیکس سے کیئے گئے معاہدات کو خفیہ نہیں رکھا جاسکتا، جب کہ ریکوڈک معاہدے میں پچیس فیصد حصص بلوچستان کے عوام کے دیئے گئے ٹیکس کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ عدلیہ کے حکم نامے نے ریکوڈک معاہدے کو منظرءِ عام پر نہ لانے کے فیصلے نے بلوچ قوم میں پہلے سے موجود مایوسی میں شدید اضافہ پیدا کر دیا ہے اور نو آبادیاتی پالیسی جوازل سے نافذ العمل ہے آج عدلیہ کے موجودہ فیصلے نے باقائدہ اُن نو آبادیاتی رویوں کو قانونی تحفظ فراہم کر کے بلوچ کے استحصال میں اپنا شراکت داری کا باالواسطہ اِعلان کر دیا ہے۔

پارٹی عنقریب ریکوڈک سمیت تمام معاہدوں کو منظرءِ عام پر لانے کے لیے اپنی سیاسی تحریک چلانے کا اعلان کرے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستان کے مزائل حملے میں شہید ہونے والے لوگ بےگناہ بلوچ ہیں ۔ مولانا ساداتی

جمعہ جنوری 19 , 2024
معصوم بلوچ خواتین و بچوں پر بم برسائے گئے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ