شال ظریف بلوچ کا قتل، ہمارے معاشرے میں پھیلتی ہوئی بےحسی کی عکاسی کرتا ہے۔  ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ 

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال  میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ظریف بلوچ کے قتل اور بلوچ عوام کو درپیش جاری جبر کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرے سے بی وائے سی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ بلوچ، اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے خطاب کیا۔جس میں مقررین نے اس المناک واقعے کی مذمت کی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ ظریف بلوچ کے قتل کا واقعہ ہمارے معاشرے میں پھیلتی ہوئی بےحسی کی عکاسی کرتا ہے، جسے روکنا ہم سب کا فرض ہے۔ بی وائی سی کے راہنماوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ مزید خاموشی انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ان مظالم کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرکے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں-

مقررین نے کہاکہ  انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے احتساب اور ریاستی تشدد کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہاکہ کیچ میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے کیونکہ ظریف بلوچ کے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ فرنٹیئر کور (ایف سی) نے مختلف مقامات پر مظاہرین کو ہراساں کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

مظاہرین نے کہاکہ آج تربت اور حب میں پاکستانی فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو ڈرانے اور خاموش کرانے کے لیے ان سے موبائل فون چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

انہوں کے کہاکہ حب چوکی میں پولیس اور فورسز نے پرامن مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور براہ راست گولہ بارود کا استعمال کیا جس سے متعدد شرکاء کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس صورتحال نے مظاہرین کے تحفظ کے لیے سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ افراد شامل ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ظریف کے اغوا اور قتل میں ملوث ایف سی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ، ظریف کے اغوا اور قتل کی آزادانہ تحقیقات کیا جائے ۔

مزید مطالبہ کیا کہ ریاستی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے بلیدہ کے رہائشی نوید بلوچ کے لیے انصاف اور اس کے قتل کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے ۔

انھوں  نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان مطالبات کو فوری طور پر پورا نہ کیا گیا تو بلوچستان بھر میں احتجاج کو مزید وسعت دی جائے گی۔ تنظیم نے انسانی حقوق کی تمام تنظیموں، سول سوسائٹی اور باشعور شہریوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں اور انصاف کا مطالبہ کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی خطرناک مرحلے پر، روسی وزیر خارجہ کا انتباہ 

منگل دسمبر 31 , 2024
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ایک خطرناک مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔ انھوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ واشنگٹن نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور مصنوعی تقسیم پیدا کرکے مشرق وسطیٰ میں حالات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ