قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع قلات ہربوئی اور آس پاس کے علاقوں میں فوج کشی کے دوران لاپتہ بزرگ سید حسین شاہ اور اسکے بیٹے اختر شاہ کے لواحقین نے گزشتہ روز صبح دس بجے کےوقت علاقہ مکینوں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ ملکر کراچی ،گوادر شال مرکزی شاہراہ کو مڈوے قلات کے مقام پر جبری لاپتہ افراد کے بازیابی تک بند رکھنے کا اعلان کرکے دھرنا دیکر بلاک کردیا۔جومسلسل 18 گھنٹوں تک جاری رہا۔

احتجاج کے بعد انتظامیہ نے رات گئے بزرگ سید حسین شاہ کو بازیاب کرالیا۔
انتظامیہ نے اختر شاہ کے بازیابی کے لیے یقین دیہانی کرائی جس کے لیے آج قلات انتظامیہ کے ساتھ لواحقین کا ملاقات ہوگا اور اختر شاہ کو بازیاب کرانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔
انتظامیہ اور لواحقین کے درمیان مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرکے پچھلے 18 گھنٹے سے بند شاہراہ کو ہر قسم کے آمدورفت کے لیے کھول دیا ۔

آخر میں لواحقین نے جاری بیان میں کہاکہ ہم قلات کے باشعور عوام کے انتہائی مشکور ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ہماری آواز بنی اور سید حسین شاہ کو بازیاب کرایا گیا اور امید کرتے ہیں کہ سید اختر شاہ جلد ہمارے درمیان ہوگا بصورت دیگر ہم اپنا آہندہ لاعمل طے کریں گے۔