بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او کے جبراً لاپتہ مرکزی چیئرمین جیئند بلوچ اور مرکزی سنئیر وائس چیئرمین شیرباز بلوچ کے اہل خانہ آج شام ساڑھے چار بجے شال پریس کلب میں ان کی باحفاظت بازیابی کیلے پریس کانفرنس کریں گے۔
بلوچ طالبعلم رہنماؤں کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے منعقدہ "بلوچ راجی مچی” کے تیاریوں کے سلسلے میں 26 جولائی کی شام کو شال سے پاکستانی فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا، جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
اھل خانہ نے تمام سیاسی اور سماجی حلقوں، صحافی برادری و انسانی حقوق کے کارکنان سے پریس کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے اور آج سوشل میڈیا پر انکی رہائی کیلئے ہونے والے کمپیئن میں ساتھ دینے کی بھی اپیل کی ہے۔