شال ،کیچ سے جبری لاپتہ طالب سمیت 3 نوجوان بازیاب ہوگئے

شال سے جبری لاپتہ طالب علم اور کیچ کے علاقے بلیدہ میناز سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے دو نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر 2023 کو پاکستانی فورسز نے صبح چار بجے بلیدہ میناز میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو نوجوانوں کو اغواہ کرکے لاپتہ کیا تھا، آج دونوں نوجوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں جن کی شناخت نصرم ولد پیربخش اور پزیر ولد غنی کے نام سے ہوئی ہے جو بلیدہ میناز کے رہائشی ہیں۔

نصرم اور پریز کی بازیابی کے لیے اہل خانہ کی جانب سے احتجاجی ریلی اور دھرنا بھی دیا گیا ہے تاہم آج دنوں نوجوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

اس طرح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان فاروق بلوچ بازیاب ہواہے ۔

‎فاروق بلوچ کو 28 مئی کی شب کوئٹہ سے 6 دیگر طلباء کے ساتھ پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کیا تھا۔ اس سے قبل 5 طلباء بازیاب ہوئے تھے اور آج فاروق بلوچ بھی بازیاب ہوگئے۔
‎‏

فاروق بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جس میں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے لواحقین، سیاسی و سماجی کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔

فاروق بلوچ کی عدم بازیابی کے کیخلاف تربت میں ایم ایٹ شاہرہ پر پرامن مظاہرین پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے حملہ کر کے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا، تاہم فاروق بلوچ آج بازیاب ہوکر اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تمپ میں پاکستانی فوج کی زمینی فضائی فوج کشی جاری

جمعرات جون 13 , 2024
کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ فوج کشی جاری ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے دو ہیلی کاپٹر دشت اور تمپ کے درمیان مزن بند کے پہاڑوں کے مختلف مقامات پر مسلسل گشت کرتے دیکھے گئے ہیں۔ اسی طرح پاکستانی فوج کی بڑی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ