جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کیمپ کو 5656 دن مکمل

شال ( پریس ریلیر ) جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کیمپ کو 5656 دن ہوگٸے۔

آج اظہار یکجہتی  کرنے والوں میں وڈھ سے اللہ بخش مینگل,درمحمد مینگل, غلام نبی مینگل, اور دیگر خواتین نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ مادروطن پر پاکستان دنیاکے نقشے پر ایک بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار سے محروم ریاست جو نہ صرف بلوچ قوم وطن پر قابض ہے بلکہ اس پورے خطے کے لیۓ ایک واضع خطرہ ہے  اس خطے کی امن وخوشحالی کو تہیہ بالا کرنے کے لیٸے پاکستان کی انسان دشمنی امن دشمنی سرگرمياں بلکل عیاں ہے کہ یہ سماج دشمن قوتیں مختلف شکلوں میں جہد مسلسل کے راہوں میں نہ صرف رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں بلکہ بلوچ قوم کے فرزندوں کی جبری اغوا اور شھادت میں براہ راست دشمن کے ایجنٹ بن کر غداری کاارتکاب کرکے قومی کاز کو نقصان پہنچارہےہیں اب تک بے شمار بلوچ فرزند انہی کی معاونت سے جبری اغوا اور شھید کرچکاہے اور یہ خونی سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

ماما قدیر بلوچ  نےمزید کہاکہ پاکستان بلوچ قومی تحریک کو کچلنے کے لیٸے ظلم جبر کے نت نٸے حربے آزمارہے ہے ہزاروں نوجوان بلوچوں کو شہید کیاگیا قومی تحریکوں کے حصولوں کے لیٸے ہزاروں بلوچ فرزند خفیہ اداروں سی ٹی ڈی کے زندانوں میں غیر انسانی تشدد سہ رہے ہیں مقبوضہ بلوچستان کے کھونے کھونے میں فوجی کارروائياں بلوچوں کے مال اسباب کو لوٹنے اور گھروں کو جلانے کے واقعات معمول بن چکے ہیں حکمرانوں  کی جارحانہ حکمت عملیوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا چندان مشکل نہیں کہ آٸندہ وقتوں میں ایسے واقعات کی ہیت اور رفتار میں مزید شدت اور اضافہ ہوگا لیکن تاریخ بارہا   اس امر کو ثابت کرچکاہے کہ قوموں کو اس طرح زیر نہیں کیا جاسکتا ہے اور  تشدد سے مٹایانہیں جا سکتا ہے اسی طرح پاکستانی ظلم جبر اور غیر انسانی تشدد بلوچ قوم کے حوصلوں کو پست کرنے کے بجائے تحریک پر ایمان اور اعتماد کو مزید پختہ کررہاہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال مستونگ نوشکی فائرنگ و روڈ حادثات ایک شخص ھلاک 10 زخمی

منگل دسمبر 3 , 2024
شال ( مانیٹرنگڈیسک) شال کے علا قہ ہزار گنجی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں  ظفر اللہ زہری نامی شخص ھلاک اس کا ساتھی زخمی ہو گیا،  جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ