نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے نوشکی میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان نے کہا ہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج صبح گیارہ بجے کے وقت نوشکی شہر میں بس اڈے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے 102 ونگ کے مرکزی کیمپ کے گیٹ پر تعینات اہلکاروں کو ایک مسلح حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہاہےکہ حملے کے بعد بی ایل اے کے سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانے تک پہنچ گئے۔بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔