کوئٹہ اور تربت حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ اور تربت میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستان کے ایگل فورس اور مخبر کو نشانہ بنایاہے۔

انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہیں کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ سریاب روڈ پر ایکسائز آفس کے قریب قابض پاکستان کے ایگل فورس کے اہلکاروں کو ایک ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات تربت دشتی بازار میں کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی خفیہ ادارے ایم آئی کے آلہ کار عابد ولد پیربخش سکنہ کوشک بلیدہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ عابد پیر بخش نے 2018 میں قابض فوج کے سامنے ہتھیار پھینکنے کے بعد قابض فوج کے پیرول پر بلوچ تحریک کیخلاف مخبری شروع کردیا تھا۔ مذکورہ آلہ کار فوجی آپریشنوں میں قابض فوج کی معاونت میں براہ راست ملوث تھا جبکہ بھیس بدل کر تربت سمیت دیگر علاقوں میں مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز خفیہ اداروں ہاتھوں تیسرا نوجوان بھی جبری لاپتہ

پیر جولائی 8 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ میری بگ میں رات گئے بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی اور پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مار کر خالد ولد بجار نامی نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا ۔ آپ کو معلوم ہے پاکستانی فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ