بلیدہ سے دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف تربت شہید فدا احمد چوک پر لواحقین نے دھرنا دے دیا

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے شیر جان اور ارشاد بلوچ کے لواحقین نے تربت میں فدا شہید چوک پر جبری گمشدگیوں کے خلاف دھرنا دے دیا ۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ فورسز نے بڑی تعداد میں چھاپہ مارکر دونوں نوجوانوں کو تشدد کے بعد زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے، جس کے بعد ہم نے تھانے اور متعلقہ اداروں سے دریافت کی تو دونوں نوجوان انکے حراست میں نہیں تھے۔

انھوں نے کہاکہ اگر ہمارے بچوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں قانون کے مطابق جرم بتاکر گرفتار کیا جاتا مگر رات کی تاریکی میں انہیں جبری غائب کیا گیا ہمیں یہ نہیں معلوم کہ وہ کس کی تحویل میں ہیں اور کس بنیاد پر لاپتہ کیے گئے ہیں۔

لاپتہ شیر جان اور ارشاد کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انکے پیارے منظرعام پر لاکر بازیاب نہیں کئے گئے تو وہ مجبور ہوکر مرکزی شاہراہ پر دھرنا دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی، اور انھوں نے سیاسی و انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ لاپتہ شیر جان و ارشاد بلوچ کے حوالے سے اپنی آواز بلند کریں اور انکی بازیابی میں کردار ادا کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار اورماڑہ حادثات میں 4 بچیاں ھلاک ،دو افراد زخمی ہوگئے

جمعرات نومبر 7 , 2024
خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے علاقہ زیرینہ وہیر کلی بھادین ملازئی میں چھوٹے بچوں میں گلے کی بیماری ایک وبا کی شکل اختیار کر گئی۔ ایک ہی گھر کے تین بچے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقہ زیرینہ وہیر میں گلے کی بیماری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ