ڈیورنڈ لائن پشتونوں کے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتی پشتون قومی جرگہ سے منظور پشتین کا خطاب

خیبر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع خیبر میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے پشتون قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موجودہ قانون وہی فرنگی قانون ہے جو انگریزوں نے بنایا تھا، کیونکہ وہ یہاں حکمران تھے اور انہوں نے اس مقبوضہ زمین کے لوگوں کے لیے ایک قانون بنایا تھا۔

انہوں نے کہاکہ وہی قانون آج بھی نافذ ہے اور اس میں اصلاحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم خود کہتے ہیں کہ انہوں نے جو قوانین بنائے وہ سب پنڈی کے فوجی مرکز (جی ایچ کیو) سے آتے تھے۔ ہم جرگہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بارے میں فیصلہ کرے کہ پشتونوں کی جانیں کیسے محفوظ کی جائیں۔

منظور پشتین نے پشتون علاقوں سے فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جرگے کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ فیصلہ کریں کہ فوجی اور طالبان دونوں کو علاقے سے نکلنا چاہیے کیونکہ بدامنی ان کی وجہ سے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کو فوج، آئی ایس آئی ،ایم آئی “ګډ طالبان” اور “بیڈ طالبان” ان پانچ کو دہشت گرد تنظیمیں ڈیکلییر کریں۔

منظور پشتین نے کہاکہ قبائلی عمائدین کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ “ڈیورنڈ لائن” پشتونوں کے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ ڈیورنڈ لائن نہ تو پشتونوں کے لیے قانونی حیثیت رکھتی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری حیثیت۔ یہ سرحد آمد و رفت اور تجارت کے لیے اسی طرح کھولنی چاہیے جیسے پہلے تھی تاکہ پشتونوں کے درمیان کوئی تفریق نہ ہو۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں متعد افراد جبری لالتہ تین کے نام سامنے آگئے

اتوار اکتوبر 13 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاراں ) پاکستانی فورسز نے چھاپوں دوران متعد افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاتاہم تین کے نام سامنے آگئے ہیں ۔ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا سلسلہ تھم نا سکا، کیچ سمیت ملحقہ علاقوں میں فورسز فوج کشی کے دوران ابتک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ