پاکستانی ریاست فوج پشتونوں کے ساتھ مسلسل ظلم کر رہا ہے ۔ پشتون قومی جرگہ

خیبر( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع خیبر میں ہونے والے پشتون تحفظ موونٹ کے جرگے کا پہلا روز اختتام پذیرہو گیا ۔

یہ جرگہ سنچر کے روز سہہ پہر کے وقت شروع ہوا اور مغرب کے وقت پہلا دن اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مقررین نے تقاریر کیے۔

پی ٹی ایم کے اس جرگے میں باجوڑ، وزیرستان، شال ، ڈی آئی خان، ژوب سمیت خیرپختونخوا اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے افراد شامل تھے۔

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے جرگے کے پہلے روز شرکا سے خطاب کے دوران بتایا کہ ’یہ ظلم پشتونوں کے ساتھ مسلسل ہو رہا ہے اور خصوصاً دہشت گردی کی لہر کے بعد سے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور دیگر پشتون علاقوں میں مظالم میں تیزی آئی ہے۔

منظور پشتین نے کہا کہ ’اگر یہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ اس لیے یہ ایسا موقع ہے کہ تمام پشتون لیڈر شپ کو چاہیے کہ وہ بیٹھ کرایک ہی فیصلہ کریں۔

’اب تمام قائدین بیٹھ کر اپنی تجاویز دیں گے جس کے بعد سفارشات کو شامل کیا جائے گا۔ کل اس پر مزید بات ہو گی اور لائحہ عمل سامنے آئے گا۔

جرگہ میں جنگ اور عسکریت پسندی کے نقصانات: پشتونوں کا معاملہ” کے عنوان سے ایک تحقیقی وائٹ پیپر جاری کیا گیا، جس میں پختون خواہ میں جنگ، عسکریت پسندی اور ناانصافیوں کے شدید اثرات کو دستاویز کیا گیا ہے۔ جہاں خطے میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے انسانی اور معاشی نقصانات کو اجاگر کیا گیاتھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ فوجی کشی جاری ،تربت فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

اتوار اکتوبر 13 , 2024
گوادر ( نامہ نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ گورکوپ میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری ، تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ۔ ہمارے نمائندے کے مطابق آج الصبح سے پاکستانی فوج کی زمینی فضائی فوج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ