قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے شہر قلات سے پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر حب کے رہائشی نوجوان یاسر حمید ولد عبدالحمید سکنہ حب بھوانی کو تشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

زرمبش فوٹو

علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ 11 اکتوبر کی رات دو بجکر تیس منٹ کے قریب پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے قلات شہر میں علاقے کا گھیراؤں کرکے ایک گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر تھوڑ پوڑ کی اور وہاں موجود خواتین سمیت تمام افراد کو زد و کوب کیا جبکہ یاسر حمید کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکے ہیں۔

بتایا جارہاہے کہ یاسر حمید، جنید حمید کے بڑے بھائی ہیں ،جنید کو گذشتہ دنوں 8 اکتوبر کی رات حب شہر سے مسلح افراد نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

یاسر حمید بارے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس سے قبل انھیں مئی 2022 کو جبری لاپتہ کیا گیا تھا اور دس روز بعد ان کو رہا کیا گیا ۔

ادھر حب چوکی میں آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسر حمید کی ہمشیرہ نے جنید کی بازیابی کا مطالبہ کیاتھا ۔

انہوں نے کہا تھاکہ اگر بھائی کو بازیاب نہیں کیا گیا تو مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دکی میں پشتون قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، ذمہ دار پنجابی فوج ہے – بی ایل اے

ہفتہ اکتوبر 12 , 2024
شال ( پ ر ، مانیترنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ تنظیم دکی میں ۲۱ پشتون مزدوروں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے ، یہ واضح کرتی ہے کہ اس اندوہناک واقعے سے ہماری تنظیم کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ