دکی: کانکوں کی قتل شہری اور اسکول کے طلباء سڑکوں پر نکل آئے، انصاف کا مطالبہ

دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دکی میں گزشتہ شب نامعلوم افراد کی جانب سے کوئلہ کانوں پر حملہ اور بیس کے قریب کانکوں کے قتل کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین لاشوں کے ہمراہ دکی ایف سی کینٹ کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

مزدوروں کے قتل کے واقعہ میں شہر میں سوگ کا سماء ہے آج صبح مختلف اسکولوں کے بچوں نے شہر میں ریلی نکالی اور واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے لاشوں کے ہمراہ ایف سی کینٹ کے سامنے رکھ کر دھرنا دے دیا جبکہ اس دوران مظاہرین نے حکومت اور سیکورٹی اداروں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کر رہے ہیں ۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سیکورٹی کے نام پر ایف سی کی جانب سے کروڑوں روپے کوئلہ کانوں سے بٹورے جاتے ہیں رات گئے مسلح افراد مزدوروں کو قتل کرتے رہیں جبکہ ایک کلومیٹر کی دوری کے فاصلے پر موجود سیکورٹی حکام نے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی۔

دکی اہل علاقہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حکومتی اور ایف سی حکام ان سے ملکر انھیں یقین دہانی نہیں کراتی وہ ایف سی کینٹ کے سامنے لاشیں رکھ کر اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آپ کو علم ہے دکی سانحہ میں رات گئیے نامعلوم جو سب کو معلوم ہے نے مختلف کوئلہ کانوں کو حملوں میں نشانہ بنایا جہاں ابتک 21 کے قریب کانکوں کی ہلاکت اور متعدد کی زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ میں قتل ہونے والے کانکن زیادہ تر مقامی ہیں جبکہ چند کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان لاقانونیت کی سرزمین بن چکی ہے ،دکی واقع کی مذمت کرتی ہوں ۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

جمعہ اکتوبر 11 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ دکی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے دکی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے ضلع دکی میں کم از کم 21 کانکنوں کو بے دردی سے قتل کردیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ