تمپ: تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ،جھل مگسی نوجوان نے خودکشی کرلی

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میر آباد کے قریب تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، مشینری تباہ کردی۔تفصیلات کےمطابق تمپ کے علاقہ میر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے ٹھکانے پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا۔

مسلح افراد نے ایک لوڈر اور ایکسی ویٹر پر فائرنگ کی اور انہیں نظر آتش کردیا جس سے انہیں سخت نقصان پہنچا تاہم اس حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

جھل مگسی میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق گنداواہ پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں 25 سالہ علی رضا سکنہ آلہ آباد نامی نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق خود کشی کی وجہ فوری معلوم نہ ہو سکی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال ،قلعہ عبداللہ فائرنگ کے واقعات 3 افراد ھلاک ،پنجگور خسرہ بچہ ھلاک متعدد زخمی

اتوار جنوری 7 , 2024
شال  میں چوکیدار کی فائرنگ سے 2 افراد ھلاک  دوسرے واقعے میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق شال کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں چوکیدار کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک افراد چوکیدار سے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھین رہے تھے، مزاحمت پر چوکیدار بھی زخمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ