بلوچستان کے علاقے جھل مگسی سے پاکستانی فوج نے اکبر ولد نواب خان اور جمیل احمد ولد امام بخش نامی دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
آپ کو یاد ہے اکبر کو اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز نے اس کے بھائی یوسف کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ بعد ازاں یوسف کو سی ٹی ڈی نے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا تھا ،جبکہ اکبر کو تشدد کا نشانہ بناکر جسمانی مفلوج کرکے چھوڑ دیا تھا۔ لیکن اب معذوری کی حالت میں ایک بار پھر حراست میں لیا گیا ہے۔