محسن نقوی اور لٹیرے سن لیں پختون جرگہ انشاء اللہ ضرور کرینگے ۔ منظور پشتین

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے جاری بیان میں کہاہے کہ جرنیلوں کے فرمانبردار غلام محسین نقوي پشتون جرگے سے تم لُٹیروں کی خوف بلکل سہی ہے کیونکہ پشتونوں کے خون پر جو تم لوگ اربوں ڈالر کمانے اور انکے وسائل لوٹ کر ان پر اپنے کاروبار بسائے رکھے ہو، وہ مزید بند ہونا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ ‏یہ ایک حقیقت ہے اور پوری دنیا اسکی گواہ ہے کہ پی ٹی ایم ایک پرامن تحریک ہے اور پشتون جرگہ اپنے امن اور وسائل کے حق کے لئے بلایا جارہا ہے اور یہ جرگہ پی ٹی ایم کا نہیں بلکہ سب پشتونوں کا جرگہ ہے ، مگر جرگہ اور پی ٹی ایم پر سخت وار کر کے تم لوگوں کا خیال ہے کہ جرگہ ناکام ہوجائیگا تو تم لوگ ڈالری جنگیں اور پختونخوا کے وسائل کی لوٹ مار جاری رکھ سکو گے یہ آپ لوگوں کی بھول ہے۔

منظور پشین نے کہاہے کہ ‏ محسن نقوی سمیت سب لٹیرے یاد رکھیں کہ تم لوگوں کی پشتونوں پر ظلم جبر لوٹ مار تو ہم نے بند کرنا ہی ہے مگر جو حرکتیں بلوچستان سے لیکر خیبر پختونخوا تک کئی دنوں سے کئے ہیں وہ جرنیلو سمیت وفاق و صوبے سب کیساتھ اسکا حساب کتاب پختون ضرور کرینگے۔

‏اور ہاں پختون جرگہ انشاء اللہ ضرور کرینگے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی ملیر سے چینی باشندوں پر حملے کے الزام میں نوجوان حراست بعد جبری لاپتہ

جمعرات اکتوبر 10 , 2024
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں چینی باشندوں پر حملے کے الزام میں تفتیش کاروں نےحملہ آور کے ایک رشتہ دار کو حراست میں لے لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے حملہ آور کے ساتھی کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں جبکہ تفتیش کاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ