مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع مستونگ اسپلنجی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے اور فائرنگ میں نشانہ بنایا ،جس میں متعدد اہلکار ھلاک زخمی ہوگئے جبکہ ایک بکتر گاڑی تباہ ہوگئی ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی بڑی تعداد نے قافلے کو گھیرے میں لیکر نشانہ بنارہے تھے کہ ان کے کمک کیلئے بکتر بند گاڑی بلایا گیا جونہی بکتر بند پہنچ گیا اسے آئی ای ڈی حملے میں اڑادیا گیا۔
بعد ازاں ہیلی کاپٹر بھی مذکورہ علاقہ پہنچ کر گشت جاری رکھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔