خضدار مستونگ پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ 3 افراد بازیاب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والے ایک شخص کی شناخت مستونگ کے رہائشی حافظ محمد اسحاق کے نام سے ہوا ہے۔
مذکورہ شخص کو سترہ اکتوبر 2023 کو فورسز نے حراست میں لیا تھا۔
لاپتہ ہونے والا شخص سرکاری ملازم اور معلم القرآن ہیں جنھیں اس سے پہلے بھی جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔
جبکہ ایک اور لاپتہ شخص فہیم ولد کمال خان کو بھی ایک سال قبل پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا تھا وہ بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر خضدار سے گزشتہ روز ضلع تحصیل زہری سے ایک ماہ قبل جبری لاپتہ شخص بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 31 اگست 2024 کو زہری بلبل لیویز چوکی سے لیویز اہلکار غلام یاسین ولد ماسٹر عبدالغنی قوم موسیانی ساکن بلبل زہری لاپتہ ہو گیا تھا ۔ خضدار سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا ہے ۔
خاندانی ذرائع نے لاپتہ لیویز اہلکار غلام یاسین موسیانی کے بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔