شال جبری لاپتہ امام جان اور غازی خان کو بازیاب کیا جائے

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا یےکہ ‏امام جان اور غازی بلوچ کےجبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ آکر تنظیم کے وائس چیرمین ماما قدیر کو فراہم کردیں۔

امام جان اور غازی خان کو بازیاب کرنے کی اپیل

اہلخانہ نے سے شکایت کی کہ امام جان ولد صوالی سکنہ ھوشاپ بی ایم سی ہسپتال میں نرسنگ میل آفسر ہے ، جنہیں 3 جنوری کو عیسی نگری بروری روڑ شال سے اور غازی خان کے اہلخانہ نے شکایت کی ہے کہ غازی بلوچ ولد فیض محمد کو 4 اگست 2016 میں سیاہ گزی آواران سے فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔

ماما قدیر نے امام جان اور غازی بلوچ کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی ہےکہ دونوں لاپتہ افراد کے کیسز کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت کو فراہم کرنے کے ساتھ انکی باحفاظت بازیابی کےلیے ہر فورم پر آواز اٹھائے جائے گی۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ امام جان اور غازی بلوچ پر کوئی الزام ہے ، تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔ اگر وہ بےقصور ہے تو انہیں فوری طور پر رہا کرکے انکے اہلخانہ کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دشت بم حملے میں تین دشمن اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

ہفتہ جنوری 6 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے دشت میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی کے دھماکے میں نشانہ بنایا جس میں تین دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔ انھوں نے کہاہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ