پنجگور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ہاتھوں پیر جان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بی وائی سی

بلوچ یکجہتی کمیٹی پنجگور زون نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست کی طرف سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے گزشتہ روز پنجگور نیو بازار میں پیر جان ولد صوفی اسلم سکنہ پروم جائیں کا رہائشی تھا ‘ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا ‘ جو پیشے سے ایک زمباد ڈرائیور تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلوچ نوجوانوں کو ٹارگٹ کرنا ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کے دلوں میں ریاست کی طرف سے ایسے ماحول پیدا کرنا جو سیاسی پروگراموں سے دور رہیں جو ان کا بنیادی حق ہے ۔

بیاں میں کہا ہے کہ اسی طرح ریاستی ادارے بلوچ نوجوانوان کو جبری گمشدگی کا شکار بنا رہے ہیں گزشتہ چار دنوں سے پنجگور سی پیک روڈ پر صابر نور اور عابد نور کے اہلخانہ سراپا احتجاج ہیں ‘

ترجمان نے کہا ہے کہ پنجگور انتظامیہ کی طرف سے ایسے رویوں کی مذمت کرتے ہیں اور پیر جاں کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر تے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری لاپتہ ذاکر مجید : پچھلے 15 سال سے اپنے بیٹے کی راہ دیکھ رہی ہوں۔والدہ

ہفتہ اکتوبر 5 , 2024
شال : جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر مجید بلوچ کو 15 سال قبل 8 جون 2009 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ تاحال لاپتہ ہیں اور اس تاریخ کے بعد میں نے کبھی انہیں نہیں دیکھا۔ ایک ماں کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ