لسبیلہ یونیورسٹی کو مالی مسائل کا شکار بنانے والے وی سی و انکے چاپلوسوں کے تمام حقائق کو قوم کے سامنے لایا جائے گا۔ ترجمان بی ایس او اوتھل زون

اوتھل: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جامعہ لسبیلہ کے اساتذہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنا یقیناً انتظامیہ کی نااہلی و ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دنیا بھر میں اساتذہ نئے آنے والے نسلوں کی بہترین تربیت سے مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رکھا جاتا ہے لیکن لسبیلہ یونیورسٹی میں بالکل اس کے برعکس کارنامہ سر انجام دیا جارہا ہے۔

زونل ترجمان نے کہایےکہ بلوچستان بھر کی جامعات کو دانستہ طور پر مالیاتی مسائل کا شکار بنانے میں نااہل صوبائی حکومت کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ جامعہ لسبیلہ کے وی سی ڈاکٹر دوست محمد پندرانی و انکی چاپلوس ٹیم کی بلا ناغہ شب و روز کرپشن نے انکی تجوریوں کو بھر دیا ہے لیکن وہ اساتذہ و کلاس فور کے ملازمین گزشتہ ایک دہائی سے اپنا خون پسینہ ایک کر کے یونیورسٹی کی بہتری کیلئے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں ان کو بھی نان شبینہ کا محتاج بنانے میں کرپٹ وی سی و انکے چمچوں نے نہیں بخشا ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ جامعہ لسبیلہ سمندری علوم کے فروغ کیلئے بنایا گیا تھا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج میرین سائنس ڈیپارٹمنٹ میں کوئی ایڈمیشن لینے والا نہیں۔ دوسرے ڈپارٹمنٹس میں ایڈمیشن ٹیسٹ میں فیل ہونے کی وجہ سے ان طلبہ و طالبات کو میرین سائنس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈمیشن دیا جاتا ہے تاکہ کہیں یہ تاثر عام نہ ہو جائے کہ میرین ڈپارٹمنٹ اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے۔ان تمام کوتاہیوں کی باوجود بادشاہ سلامت دوست محمد پندرانی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتا ہے۔

زونل ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہاہے کہ کرپٹ وی سی ڈاکٹر دوست محمد پندرانی و انکی چاپلوس ٹیم اپنا قبلہ درست کرکے جامعہ لسبیلہ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور تمام ملازمین کی تنخواہوں کو جلد از جلد ادا کرے وگرنہ بی ایس او اپنے معزز اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر ڈائن کے مصداق دوست محمد پندرانی و انکی ٹیم کے خلاف لسبیلہ یونیورسٹی میں بھرپور تحریک چلائے گا اور اساتذہ کے حقوق کیلئے اعلیٰ عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر لیویز اہلکاروں نے لاپتہ دو ساتھیوں کی بازیابی تک نوکری سے بائیکاٹ کردیا

جمعرات اکتوبر 3 , 2024
بلوچستان ضلع گوادر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی تک ڈیوٹی دینے سے لیویز اہلکاروں نے انکار کردیا ۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر کے گھر پہنچ کر واضح کردیا ہے کہ لیویز فورس اس وقت تک ڈیوٹی دینے سے بائیکاٹ کرتے ہیں جب تک لیویز اہلکار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ