بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بدستور جاری ، بلوچستان میں ریاستی با اثر مقتدرہ اداروں کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو ہمیشہ دبانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں بلوچ نسل کش پالیسیوں کیخلاف آواز اٹھائی جانے کی پاداش میں وسیم سفر بلوچ کی نام بارڈر لسٹ سے خارج کر کے بلاک کر دیا گیا ہے ۔
تربت ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کیچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ کے کہنے کے مطابق عسکری حکام کی شفارش پر وسیم سفر کی بارڈر لسٹ سے نام خارج بلاک کرنے کی ہدایات نامہ ضلعی انتظامیہ کو عسکری حکام اسٹبلشمنٹ کی جانب حکم نامہ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسی بنا پر ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد کرتے ہوئے ان کی نام بارڈر روزگار Permission لائنس منسوخ کردیا ہے ۔
یاد رہے وسیم سفر کا نام انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں بلوچ نسل کش پالیسیوں کیخلاف آواز اٹھائے جانے کی پاداش میں فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے تو دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے انکی بھی معاشی سیاسی ناکہ بندی شروع کر دی ہے ۔