مسعود الرحمان عثمانی کی ہلاکت پر تعزیت ، شر وفساد کا منبع پاکستانی فوج ہے۔ ٹی ٹی پی

تحریک طالبان پاکستان نے سنی علماء کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمن عثمانی کے قتل کا الزام پاکستانی فوج پر لگاتے ہوئے، ان کی ہلاکت پر تعزیت کی ہے۔

شر وفساد کا منبع پاکستانی فوج ہے۔ ٹی ٹی پی

جمعہ کے روز تحریک طالبان پاکستان نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شر وفساد کا اصل منبع پاکستانی فوج اور شیطانی خفیہ ادارے ہیں۔ اس غلام فوج کو شکست دینا اور اس سے پاکستان کو آزاد کرانا تمام پاکستانیوں کا دینی اور ملی فریضہ ہے۔

طالبان ترجمان نے کہا یے کہ غلام فوج سے توجہ ہٹاکر دوسری جنگوں میں مصروف ہونا مجموعی اعتبار سےنہ اسلام نہی عالم اسلام اور نہیں پاکستان کے حق میں ہے۔تمام فسادات کو مٹانا اور تمام مسائل کا حل ناپاک اور غلام کرایہ دار فوج سے بس پاکستان کو آزاد کرانا ہے ، اور اس کے لیے تحریک طالبان پاکستان سرگرم و مصروف عمل ہے۔‘

اسلام آباد پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جمعہ کے روز غوری ٹاؤن میں مسعود الرحمن عثمانی پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

تحریک طالبان پاکستان حالیہ دنوں پاکستان میں عوامی مقامات اور ایسے حملوں کے خلاف فوری ردعمل دیتے ہوئے ان سے لاتعلقی اعلان کرتی رہتی ہے۔ جن میں پاکستانی فوج اور دیگر فورسز ہدف نہیں ہوتے۔تحریک طالبان پاکستان کا یہ بیان بھی اسی تناظر میں ہے کہ ان کے اہداف میں واضح تبدیلی آئی ہے اور وہ اس حملے کے ذمہ دار نہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

امید ۔ تحریر : عندلیب گچکی

جمعہ جنوری 5 , 2024
کئی دور تنگ و تاریک غارنما کوٹیوں میں بند سسکتی سسکیاں ، کالے پٹیوں میں بند بے نور آنکھیں ، خشک زبان ، نیم مردہ جسم میں موت اور زندگی کے بیچ لٹکتی ہوئی روح اپنی تمام تر ہمت اور حوصلہ کھوچکے ہیں ، انتظار کی گھڑیاں گنتے گنتے زہن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ