پارٹی رہنماء اخترلانگو کو پولیس و خفیہ اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔ اختر مینگل

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) اسلام آباد سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اختر حسین لانگو پولیس و خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ہیں ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اختر حسین لانگو، جو کہ پارٹی کے سیکرٹری خزانہ اور سابق ایم پی اے ہیں، گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

بی این پی رہنماء کے مطابق اختر حسین لانگو کو آج اسلام آباد سے تقریباً 4 سے 5 بجے کے درمیان پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی اختر حسین لانگو سمیت اختر مینگل اور بی این پی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں دہشت گردی، تشدد اور دھمکانے کے سات دیگر مقدمات دائر کئے گئے تھے ۔

ان پر دائر ایف آئی آر کا متن ہے کہ بی این پی سربراہ اور انکے ساتھیوں نے سینٹ سٹاف کو زدوکوب کیا اور زبردستی پریس کانفرنس کروائی گئی۔

‎واضح رہے کہ گذشتہ روز اختر مینگل نے بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو کے ہمراہ اسمبلی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئینی ترامیم کے حق میں زبردستی ووٹ لئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

‎بعد ازاں سینیٹر رونجھو نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی سربراہ پر زبرستی پریس کانفرنس کرانے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد آج اختر مینگل اور انکے ساتھیوں کے خلاف جوائنٹ سیکریٹری سینٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد اختر حسین لانگو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور بلوچ یکجہتی کمیٹی کےاحتجاجی ریلی میں شریک طالب علم فورسز ہاتھوں لاپتہ ،خاران میں احتجاجی دھرنا جاری ،2 لاپتہ افراد بازیاب

جمعرات اکتوبر 24 , 2024
پنجگور ،خاران (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام پنجگور میں جبری گمشدگیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی، ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے شہید جاوید چوک سے ریلی نکالی جو شہر کے مختلف مقامات سے گزری، مظاہرین نے لاپتہ افراد کے تصاویر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ