کوہلو: کوئلہ سے لوڈ ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ،قلات فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کوئلہ سے لوڈ ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ سے لوڈ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصانات پہنچا تاہم ٹرک ڈرائیور دھماکے میں محفوظ رہا۔

دوسری جانب قلات کے علاقے شاہ مردان میں قائم ایف سی چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے گزشتہ شام 4 بجے خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ تقریباً بیس منٹ تک جاری رہا، علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ حملے کے بعد فورسز کی جانب سے ماٹر گولے بھی فائر کیے گئے۔ تاہم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچاہے ، تاہم ابھی تک کسی تنظیموں نے حملوں کی ذمہ داریاں قبول نہیں کی ہیں۔

مگر گزشتہ روز قلات کے علاقے خزینہ میں روڈ پر کام کرنے والی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری بلوچ لیبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں قبول کرکے کہا تھا کہ گزشتہ شب 10 بجے ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے خزینہ کے مقام پر روڈ پر کام کرنے والی کمپنی پر حملہ کیا ہے ۔

حملے کے دوران سرمچاروں نے مشینری کو نظر آتش کرکے ناکارہ بنا دیا۔

حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: معدنیات لیجانے والی ٹرک پر مسلح افراد کا حملہ

جمعرات ستمبر 26 , 2024
بلوچستان ضلع خاران سے کراچی جانے والی روڈ پر کنری کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کرومائیٹ سے بھری ٹرک پر فائرنگ کی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ۔ فائرنگ سے پہلے مسلح افراد نے ڈرئیوروں کو گاڑی سے اتار دیا۔ مذکورہ مقام پر اس سے قبل بھی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ