خاران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 4 افراد جبری لاپتہ ،کیچ سے 3 بازیاب

بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستان فورسز نے 4 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جبکہ جبری لاپتہ تین افراد بازیاب ہوگئے ہیں ۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ارشاد ولد امین اللہ ، داؤد ولد محمد انور اور امین اللہ ولد عبدالقادر کے ناموں سے ہوا ہے۔

جنہیں خاران جنگل ایریا کلی رحمت اللہ میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا ہے۔

اس طرح خاران سے ایک اور شخص کی گمشدگی کی اطلاع ہے۔ بتایا جارہاہے کہ دوپہر دو بجے خاران بازار سے امان اللہ محمد حسنی کو انکے دکان سے مسلح افراد نے اغوا کرکے اپنے ساتھ لئے گئے ہیں ۔

دریں اثناء ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ تین نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں ۔

بازیاب ہونے والے افراد میں اکرم، عبدالمالک اور صلاح الدین ساکنان چھب بلیدہ شامل ہیں۔ خاندانی ذرائع نے انکی رہائی کی تصدیق کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان: فائرنگ اور روڈ حادثات واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد ھلاک

بدھ ستمبر 25 , 2024
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات کے واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد ھلاک چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوراب بتگو چوکی کے قریب ویگن اور فیلڈر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد ھلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں نازک حالت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ