کیچ آبادی کے اندر چیک پوسٹ قائم کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے گلی، زُندان، میں آبادی کے اندر پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ لگانے کے خلاف اہلیان گلی بلیدہ نے احتجاج کرکے روڑ بند کر دیا ۔

اس احتجاج میں علاقہ مکینوں نے کافی تعداد میں شرکت کی جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ باہوٹ بازار میں پہلے ایک چک پوسٹ موجود ہے جس سے لوگ بیزار ہیں اب ہم زُندان میں آبادی کے آندر نئے چک پوسٹ لگانے نہیں دیں گے کیوں کہ ان چیک پوسٹوں پر عام آبادی کو تنگ کیا جاتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کا رویہ غیر انسانی ہے اس طرح کی حرکتوں سے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے فورسز کے گھروں کے سامنے سے ہٹا جائے ۔

بتایا جارہاہے کہ مذکورہ علاقے اور ارگرد کے آبادیوں میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں تعینات جبکہ رات کو آبادیوں میں سرچ لائٹ لگانے کی وجہ سے خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال مبارک قاضی کی پہلی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا

جمعرات ستمبر 19 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے عظیم قومی شاعر مبارک قاضی کی پہلی برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں شال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جو کہ کامیابی سے اختتام پزیر ہوا، پروگرام میں مبارک قاضی کی زندگی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ