بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج ڈیرہ مراد جمالی میں سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔
انھوں نے کہا ہےکہ بی آر جی کے سرمچاروں نے ڈیرہ مرا جمالی جمالی گریڈ اسٹیشن کے قریب سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا، دھماکے کی نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوئیں۔
ترجمان نے کہا ہےکہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔