اوستہ محمد مگسی قبیلے کے انتہائی غریب برادری کے نوجوانوں دلدار عرف پیپسی مولا بخش اور منٹھار نے الزام لگایا کہ ان کی تین خواتین اور چار بچے پنجک کے ایک بااثر قبائلی وڈیرے نے قیدمیں کر رکھے ہوئے ہیں ، ہمیں انصاف دلاکر ہمارے خواتین بچے نجی قید سے چھڑائیں۔
انھوں نے مقامی انتظامیہ سمیت سیاسی سماجی حلقوں انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کے معصوم بچے اور خواتین کو فوری بازیاب کرایا جائے۔
ان نوجوانوں کی ویڈیو وائرل ہونے بعد قبائلی وڈیرہ خادم حسین بھوتانی مگسی نے تردید ی بیان جاری کر دی ہے کہ خواتین بچے ان کی قید میں نہیں ہیں ۔