آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی کردیئے گئے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات میں قابض پاکستانی فوج کی ایک فوجی ٹرک کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ قلات کے علاقے نرمک، تخت کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کی ایک ٹرک کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار اہلکاروں میں سے چار موقع پر ہی ہلاک اور کم از کم دس زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی اہلکار شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ مذکورہ علاقے میں فوجی جارحیت کی غرض سے متعدد گاڑیوں کے ایک قافلے میں نقل و حرکت کررہی تھی۔ حملے میں نقصانات سے دوچار دشمن نے مختلف اطراف میں اندھا دھند متعدد مارٹر گولے داغ کر اپنے حواس باختگی کا مظاہرہ کرکے سویلین آبادی کے جان و مال کو خطرے میں ڈال دیا۔

ہماری تنظیم، بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ: پاکستانی فورسز کا گھروں چھاپہ، لوگوں پر تشدد

ہفتہ ستمبر 14 , 2024
بلوچستان ضلع آواران تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ گل بازار میں آج صبح 10 بجے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر گھروں کی تلاشی لی اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ