قلات، مستونگ اور ہرنائی کیچ کے مختلف علاقوں میں فوج کشی جاری

بلوچستان کے علاقے قلات، مستونگ ، ہرنائی،بولان، چمالنگ سمیت کیچ کے مختلف علاقوں میں فوج کشی جاری ہے۔ مذکورہ علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت دیکھی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہرنائی میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے، زاوی، تنک، شرین، پھوڑ وڈھ اور شورو سمیت مختلف علاقے فوج کشی کی زد میں ہیں۔

اس طرح قلات و مستونگ کے علاقوں ناگاہو اور اسپلنجی میں بھی فوجی ہیلی کاپٹروں کو گشت کرتے دیکھا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ تجابان اور گورکوپ میں بھی فوج کشی جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ علاقوں میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار داخل ہوئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر فورسز نے ناکہ بندی کردی ہے اور پہاڑی سلسلے میں بھی فوجی اہلکاروں کو داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔

تاہم فوج کشی کے حوالے سے حکام کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ ناہی دوران آپریشن تاحال کسی قسم کی گرفتاری و جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال فورسز ہاتھوں دو وکیل جبری لاپتہ، وی بی ایم پی کی مذمت ، وکلاء تنظیموں کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

جمعہ ستمبر 13 , 2024
بلوچستان کے دارلحکومت شال سے پاکستانی فورسز نے دو وکیل فدا احمد دشتی اور صلاح الدین مینگل جبری لاپتہ ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ فدا احمد دشتی کو کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) اور دیگر نامعلوم نقاپ پوش مسلح افراد نے گذشتہ شب شال کے علاقے اے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ