شال خفیہ ادارے چھاپے مار کر ہمارے دو سینیٹرز کو استعفے کیلے دباو ڈال رہے ہیں ۔ ایڈوکیٹ ساجد ترین

سردار اختر جان مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفے کے بعد حکومت اور اس کے خفیہ ادارے ہمارے دو سینیٹرز کے گھروں پر اور زمینوں پر چھاپے ماررہے ہیں تاکہ انہیں دباو میں لا کر مستعفی ہونے پر مجبور کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہاربلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

،اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما غلام نبی مری موسی بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

انھوں نے کہاکہ اگر اسٹیبلشمنٹ کا یہی رویہ رہا کہ وہ بی این پی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرے گی تو ہمارے دو سینیٹرز کے مستعفی ہونے کے حوالے سے جمعے کو ہونے والے پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے حکومت ایک آئینی پیکج خفیہ طور پر لا رہی ہے جس کے لیے صدر اور وزیر اعظم مختلف سیاسی لیڈر شپ کے گھروں پر رات کے تاریکی میں جا کر انہیں منانے کی کوشش کررہی ہے اگر حکومت مخلص ہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ تین چار ماہ قبل اس آئینی پیکج کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ اس پر تمام سیاسی جماعتوں کے ڈبیٹ کے بعد خامیاں نکال کر اس پر عوام کی رائے لی جانی چاہیے لیکن حکومت اس سے خفیہ طور پر لانے کی کوشش کررہی ہے۔

ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی فوج ایسے لوگوں کو پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتی ہے جو خاموش رہیں ۔

انھوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے ہم حکومت کے ہر اس غلط فیصلے اور اقدام کی مخالفت کریں گے جو ہمارے عوام کے خلاف ہو ہم نے ہمیشہ پر امن سیاست کی ہے ، ہمارے پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری حبیب جالب بلوچ سمیت دیگر رہنماوں کو شہید کیا گیا، لیکن ہم نے پر امن سیاست کا سلسلہ جاری رکھا۔

انھوں نے انکشاف کیاکہ سننے میں آرہا ہے کہ حکومت ایک خفیہ آئینی پیکج ملک میں معاشی صورتحال پر لانے کی کوشش کررہا ہے ہم اس طرح کے خفیہ آئینی پیکج کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خاتون سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجو کو سٹیبلشمنٹ کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہے ان کے گھروں اور زمینوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اگر یہی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ہم اپنے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں اس پر غور کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے پارٹی اور بلوچستان کے ہزاروں لوگوں کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے جس میں خواتین کے نام بھی شامل ہیں، اس عمل سے حکمرانوں کی ذہنیت کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز نے 3 نوجوان جبری لاپتہ کردیئے

جمعرات ستمبر 12 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ تحصیل بلیدہ کے علاقہ چھب سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر 3 نوجوانوں اکرم ولد نصیر احمد ، عبدلمالک ولد راشد علی اور صلاح الدین ولد شیر محمد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوانوں کو 6 ستمبر کو چھاپہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ