اسلام آباد: 17 سالہ طالب علم فیضان بلوچ بازیاب ، پنجگور کے رہائشی بچے کی والدین کی تلاش میں مدد کریں ،پولیس

اسلام آباد میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والا 17 سالہ بلوچ طالب علم فیضان عثمان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

آپ کو علم ہے اسلام آباد سے پاکستان کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہاتھوں زبردستی لاپتہ ہونے والے 17 سالہ بلوچ طالب علم فیضان عثمان کو 5 جولائی کو گرین ایونیو، اسلام آباد سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے فیضان کے والد عثمان بلوچ نے سوشل میڈیا فلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا یےکہ میرا بیٹا فیضان عثمان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔

انھوں نے بیٹے کی بازیابی کیلے آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کر ہوئے مزید کہا کہ میرے پاس اپنی پوری قوم اور ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا
کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ کس طرح اداکروں۔

دریں اثناء کیچ تربت پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ نورالدین ولد نقیب اللہ سکنہ پنجگور نامی بچہ گذشتہ ایک مہینے سے سٹی پولیس تھانہ تربت میں موجود ہے۔ اگر بچے کے والدین کو کوئی جانتا ہو تو وہ پولیس کو اطلاع کریں۔ اگر کوئی بچے کو جانتاہو تو انکے والدین کو خبر دیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات: اسماعیل اور حبیب اللہ کا قتل پاکستانی فورسز کی بدترین جارحیت کا تسلسل ہے۔ میر عبدالنبی بنگلزئی

پیر ستمبر 9 , 2024
بلوچ آزادی پسند رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی نے شوشل میڈیا کے فلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات نرمک میں آپریشن کے نام پر پاکستانی فورسز کا جعلی مقابلے میں معصوم بلوچ نوجوان بھائیوں اسماعیل اور حبیب اللہ کا قتل پاکستانی فورسز کی بدترین جارحیت کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ