شال ڈیرہ جمالی فائر نگ و دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد ھلاک

بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کوقتل کردیا۔

واقعہ شال کے علاقے نواں کلی میں پیش آیا، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نےملزم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب شال میں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد ھلاک ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقع شال کے علاقےمشرقی بائی پاس کے قریب پیش آیا ۔

علاوہ ازیں نصیرآباد کے نوتال پولیس تھانہ کی حدود میں شاہراہ پر پولیس کو نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسکو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق کسی گاڑی نے ٹکر ماری ہے نعش سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے مردے خانہ رکھ دی گئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوہلو سیلاب متاثرین کا سامان پی ڈی ایم اے نے ہڑپ کرنے کی خاطر اور تعریف کروانے کیلے صحافیوں میں تقسیم کیے۔ پریس کانفرنس

جمعہ ستمبر 6 , 2024
کوہلو میں سیلاب متاثرین نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان ان تک پہنچنے کے بجائے ڈسٹرکٹ پریس کے صحافیوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ