ضلع نصیر آباد مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث تغیانی،گھر ،فصلیں تباہ ، مچھ قیدی ھلاک

بھاگ مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں طغیانی کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ بھاگ شہر و گردونواح میں سیلابی پانی کا دباو برقرار گزشتہ روز بھاگ شہر کے حفاظتی بند میں دو شگاف لگ گئے ۔

سیلابی پانی کے دباو کو کم کرنے کے لیے دومقامات پر کٹ لگائے گئے تاکہ پانی کو تقسیم کر کے دباو کے باعث شگاف لگنے سے پانی واپڈا گریڈ سٹیشن میں داخل ہوگیا ۔

جس سے بھاگ شہر و دیگر فیڈروں کو بجلی کی فراہمی کی معطل ہوگئی ۔

اس طرح اوستہ محمد مون سون کی حالیہ غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں ضلع استہ محمد کی تحصیل گنداخہ کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے جہاں کھیر تھر کینال کی متعدد ذیلی شاخوں میں شگاف پڑنے سے درجنوں گاں زیر آب آچکے وسیع رقبے پر چاول کی کھڑی فصلیں ڈوب گئی ہیں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔

استہ محمد میں سیلابی صورت حال کی سب سے بڑی وجہ نا مکمل سیم نالے بتائے جا رہے ہیں ۔

پی ڈی ایم اے اور بلوچستان حکومت کی جانب سے استہ محمد کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے تاہم زراع کے مطابق ضلع استہ محمد میں تاحال ریلیف کا کام شروع نہیں ہو سکا ہے ہزاروں متاثرین گھربار چھوڑ کر نہروں کے کنارے کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔

علاوہ ازیں نصیرآباد بولان اور دریائے مولہ سمیت دیگر بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے نصیرآباد کے علاقے باباکوٹ اور کوٹ پلیانی میں تباہی مچادی ۔ یونین کونسل کوٹ پلیانی کے وائس چیئرمین امیر حمزہ عمرانی کے گوٹھ سمیت درجنوں گاوں زیر آب آگئے جن میں گوٹھ حاجی میر محمد بخش پلیانی گوٹھ محمد علی عمرانی گوٹھ نواب خان عمرانی گوٹھ لیاقت عمرانی گوٹھ علی حسن عمرانی گوٹھ حاجی علی مدد عمرانی گوٹھ حاجی صدام حسین عمرانی گوٹھ میر اصغر علی عمرانی گوٹھ محمد حسین عمرانی گوٹھ حاجی سکندر علی عمرانی گوٹھ محبوب علی عمرانی گوٹھ میر حسن عمرانی گوٹھ سرفراز عمرانی گوٹھ لعل جان عمرانی گوٹھ برکت علی عمرانی گوٹھ ٹکری عبدالکریم عمرانی گوٹھ محمد اسماعیل عمرانی گوٹھ امید علی عمرانی گوٹھ کونسلر عبدالستار عمرانی گوٹھ محمد ابراھیم عمرانی گوٹھ محمد دین عمرانی گوٹھ علی گل عمرانی گوٹھ خدابخش عمرانی گوٹھ مولا بخش پلیانی گوٹھ رانجھن خان عمرانی گوٹھ گلاب خان عمرانی گوٹھ ممتاز علی عمرانی گوٹھ ایاز علی عمرانی گوٹھ سیف اللہ بدھ گوٹھ میر محمد پندرانی گوٹھ جمعہ خان جتک گوٹھ محمد صلاح عمرانی گوٹھ علی نواز عمرانی گوٹھ رسول بخش پلیانی گوٹھ علی شیر عمرانی ودیگر شامل ہیں۔

جب شہر کو ملانے والے راستے بھی منقطع ہو کر رہے گئے۔علاقے کے سیلاب متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا ضلع انتظامیہ نصیرآباد سمیت حکومت بلوچستان سے امدادی کاروائیوں کی اپیل سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے کوٹ پلیانی کے مین روڈ کو بحال کیا جائے۔تاکہ راستہ بحال ہونے پر متاثرین کی مدد ممکن ہوسکے گا۔

دریں اثناء مچھ سینٹرل جیل مچھ میں عمر قید کاٹنے والا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل مچھ میں عمر قید کاٹنے والے قیدی داد محمد ولد عبدالستار قوم اچکزئی سکنہ پشتون باغ شال کو مبینہ دل کا دورا پڑا جس سے وہ ہلاک ہو گیا ۔

یاد رہے اس سے دو ماہ قبل 7 جون 2024 کو عمر قید کاٹنے والے قیدی عبدالظاہر ولد نذر محمد قوم اچکزئی سکنہ شال پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا ۔ جسے جیل انتظامیہ نے خود کشی کا نام دیا تھا واضع رہے سینٹرل جیل مجھ میں بلوچستان بھر کے جیلوں کی بانسبت قیدیوں کے خود کشی اور دل کے دورے سے مرنے کا تناسب بہت زیادہ ہے مزید تفتیش مچھ پولیس کر رہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات کے علاقے نرمک میں پاکستانی فوج کے گشتی ٹیم پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

پیر ستمبر 2 , 2024
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام چھ بجے کے قریب ضلع قلات کے علاقے نرمک درنگ کے مقام پر پاکستانی فوج کے گشتی ٹیم پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ